محکمہ خوراک ہزارہ ڈویژن کی گراں فروشوں کے خلاف مہم جاری، 72گراں فروشوں پر 2 جرمانے

منگل 18 دسمبر 2018 15:10

ایبٹ آباد۔ 18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر الحاج قلندر خان لودھی کی خصوصی ہدایت پر ڈویژنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ ہزارہ ڈویژن امتیاز محمد خان کی نگرانی میں محکمہ خوراک ہزارہ ڈویژن کی گراں فروشوں اور ملاوٹ کے مرتکب افراد کے خلاف مہم بدستور جاری ہے۔ ماہ دسمبر 2018 ء کے پہلے دو ہفتوں میں 72 دوکانداروں پر 2 لاکھ47 ہزار روپے جرمانہ عائد کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروائے گئے۔

محکمہ خوراک ہزارہ ڈویژن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ماہ دسمبر 2018 ء کے پہلے دو ہفتوں میں ضلع ایبٹ آباد میں 50 دوکانوں کو چیک کیا 11 افراد قصوروار پائے گئے جن پر 64 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا وصول کر لیا گیا۔ضلع مانسہرہ میں 80 دوکانوں کو چیک کیا گیا 15 افراد مرتکب جرم بائے گئے جن پر 36 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ضلع ہری پور میں مہم کے نتیجہ میں 101 دوکانیں چیک کی گئی جن میں سے 28 دوکاندار مرتکب جرم پائے گئے جن سے 1 لاکھ 10ہزارپانچ سو روپے جرمانہ وصول ہوا۔

اسی تسلسل میں ضلع تورغر ،بٹگرام ضلع کوہستان میں ماہ دسمبر 2018ء کے پہلے دو ہفتوں کے دوران 81 دوکانیں چیک کی گئی 18 دوکانداروں پر مبلغ 36 ہزار پانچ سو روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔اسی طرح ملاوٹ کے خلاف جاری خصوصی مہم کینتیجہ میں ماسوائے ایبٹ آباد کے مانسہرہ ہری پور بٹگرام میں ماہ دسمبر 2018 کے پہلے دو ہفتوں میں اشیاء خوردنی کے 15 نمونے لیبارٹری بھیجے گئے موجودہ/سابقہ 475 اشیاء خوردنی کے نتائج آنے کے بعد قصور وار افراد کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :