مانسہرہ ، محکمہ تعلیم نے این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کی میرٹ لسٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل کے دفترمیں آویزاں کردی

منگل 18 دسمبر 2018 15:10

مانسہرہ۔ 18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کی میرٹ لسٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل مانسہرہ کے دفترمیں آویزاں کر دی گئی ہے۔ تمام امیداور کوائف کو چیک کر یں غلطی کی صورت میں 18 دسمبر یا 27 دسمبر تک زیر دستخطی کو آگاہ کریں بصور ت دیگر حتمی لسٹ تصور کی جائے گئی۔

(جاری ہے)

ڈی ای او(میل)مانسہرہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق تمام امیدوار جنہوں نے بذریعہ این ٹی ایس بھرتی برائے سی ٹی ڈی ایم اور پی ای ٹی کے لئے اپلائی کیا تھا اور پاس قرار پائے تھے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل نے ان کا مطلع کیا ہے کہ ان کی عارضی میرٹ لسٹ دفتر ہذا میں آویزاں کر دی گئی ہے ۔تمام امیدوار کوائف کو چیک کر یں اور غلطی کی صورت میں 18 تا 27 دسمبر تک اپیل برائے درستگی بنام زیر دستخطی دفتر ہذا میں جمع کرائیں بصورت دیگر یہی کوائف درست تصور کئے جائیں گے اور عارضی میرٹ لسٹ کو حتمی میرٹ لسٹ تصور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :