ڈی پی اومانسہرہ زیب اللہ خان کی ایس پی شعبہ تفتیش کے ہمراہ ڈسٹرکٹ بار میں وکلاء سے ملاقات، مسائل حل کی یقین دہانی

منگل 18 دسمبر 2018 15:10

ہری پور۔ 18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ زیب اللہ خان نے ایس پی شعبہ محمد عارف جاوید کے ہمراہ ڈسٹرکٹ بار کلب میں وکلاء سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران وکلا ء کی پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے ۔تفصیلا ت کے مطا بق ڈی پی او مانسہرہ زیب اللہ خان نے ایس پی شعبہ تفتیش مانسہرہ محمد عارف جاوید کے ہمراہ ڈسٹرکٹ بار کلب میں وکلاء سے میٹنگ کی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او مانسہرہ کا کہنا تھا کہ پولیس اور وکلاء کے تعلقات کومزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور وکلاء کے تجربہ سے استفادہ اٹھاہیں گے جس پر وکلاء نے ڈی پی او مانسہرہ کو پولیس کے ساتھ مکمل تعاون اور اپنے ذاتی تجربات کو پولیس کے ساتھ شیئرکرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ۔وکلاء نے میٹنگ کے دوران ہوائی فائرنگ،کم عمرڈرائیور،کھلے سلنسرزاورٹریفک کے مسائل کو اجاگر کیا گیاجس پر ڈی پی او مانسہرہ زیب اللہ خان کا کہنا تھا کہ ضلع مانسہرہ میں جرا ئم کو کا فی حد تک کنٹر ول کرلیا گیا ہے ۔

کم عمر ڈرائیورزکے حوا لے سے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ کم عمر ڈرائیورز کے خلاف مانسہرہ پولیس کی روزمرہ کاروائیاں جاری ہیں والدین سے بیان حلفی لینے کے بعد موٹرسائیکلز واپس دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :