چھ چھکوں کی تاریخ دوبارہ بنتے بنتے رہ گئی

ممبئی کے شیوارام دوبے نے ایک اوور میں 5چھکے لگائے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 18 دسمبر 2018 15:27

چھ چھکوں کی تاریخ دوبارہ بنتے بنتے رہ گئی
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18دسمبر2018ء) دور حاضر کی کرکٹ میں اوور میں چھکا لگانا اگرچہ بہت آسان ہوچکا ہے تاہم اب بھی اوور میں چھ چھکے رسید کرناا نتہائی مشکل ہے اور اسی وجہ سے دور حاضر کی جدید کرکٹ میں اوور میں چھ چھکے لگانا اب بھی بہت مشکل کام ہے اور شاذو نادر ہی ایسے واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں ۔ بھارتی ڈومیسٹک سیزن کے اہم ترین فرسٹ کلاس ایونٹ رانجی ٹرافی میں چھ چھکوں کی تاریخ رقم ہوتے ہوتے رہ گئی جہاںروی شاستری نے بھی ایک مرتبہ ممبئی کی جانب سے برودا کے خلاف یہ کارنامہ سر انجام دے چکے ہیں اور 33سال بھی ایک بار پھر چھ چھکے لگنے کے قریب تھے تاہم آخری گیند ڈاٹ بال رہی ،ممبئی کے25سالہ آل راﺅنڈر شیوام دوبے نے وانکھیڈے سٹیڈیم میں برودا کے لیفٹ آرم سپنر سواپنیل سنگھ کی پہلی پانچ گیندوں کو باﺅنڈری کے باہر بھیجا تاہم سواپنیل سنگھ نے آخری گیند لیگ سائیڈ پر کر دی جس کے باعث دوبے کوئی رنز سکور نہیں کرسکے،33سال قبل 1985ءمیں اسی گراﺅنڈ پر موجودہ بھارتی کوچ روی شاستری نے برودا کے سپنر تلک راج کو اوور میں چھ چھکے رسید کیے تھے جو رانجی ٹرافی میں اپنی نوعیت کا پہلا اور آخری کارنامہ ہے ،یہ پہلا موقع نہیں تھا جب دوبے ایک اوور میں چھ چھکے رسید کرنے کے نزدیک پہنچے ، اس سے قبل انہوں ممبئی ٹی ٹونٹی لیگ میں بھی ایک اوور میں پانچ چھکے رسید کیے تھے ،شیورام دوبے رانجی ٹرافی کے رواں سیزن میں ممبئی کے کپتان سدھیش لاڈ کے بعد69.86کی اوسط سے489رنز سکور کرکے اپنی ٹیم کے دوسرے کامیاب ترین بلے باز رہے ہیں ، دوبے ممبئی کی جانب سے22.71کی اوسط سے 17شکار کرکے کامیاب ترین باﺅلر بھی رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

شیورام دوبے نے ممبئی کے لیے وجے ہزار ے ٹرافی میں بھی137.09 کے سٹرائیک ریٹ سے رنز سکور کیے تھے اور وہ 13ٹونٹی ٹونٹی میچز میں 147.65کے سٹرائیک ریٹ سے189رنز سکورکرچکے ہیں۔