سورج مکھی کی کاشت کے لیے بھاری میرا زمین کے انتخاب،گہرائی تک ہل چلانے کی ہدایت

منگل 18 دسمبر 2018 15:30

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) محکمہ زراعت نے کاشتکار وں کو سورج مکھی کی کاشت کے لیے پوری گہرائی تک ہل چلانے کی ہدایت کی ہے،کاشتکار سورج مکھی کی کاشت کے لیے بھاری میرازمین کاانتخاب کریں اور اس میں پوری گہرائی تک ہل چلائیں تاکہ پودے کی جڑیں گہرائی تک جا کر زمین سے ضروری خوراکی اجزاء حاصل کرکے بہتر نشو ونما پاسکیں۔

محکمہ زراعت کی جانب سے کاشتکاروں سے کہاگیاہے کہ وہ سورج مکھی کی زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے ہائبرڈ اقسام ہائی سن 33، ہائی سن 39، این کے 278، ایف ایچ 331، ڈی کے 4040، جی 101، 64-A-93 وغیرہ کاشت کریں اور شرح بیج کو 2سے اڑھائی کلو گرام فی ایکڑ رکھا جائے نیز بیج کا اگائو 90فیصد سے زیادہ ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ڈویژن سمیت بہاولپور ، رحیم یار خان، خانیوال ، ملتان ، وہاڑی ، بہاولنگر ، مظفر گڑھ اور ڈیرہ غازیخان کے کاشتکار بہاریہ سورج مکھی کی کاشت یکم جنوری سے 31جنوری تک مکمل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاشتکار اچھے اگائو کیلئے صاف ستھرے و دوغلے بیج کا انتخاب کریں اورفصل کو قطاروں میں کاشت کیاجائے جبکہ قطاروں کا درمیانی فاصلہ سوا دوسے اڑھائی فٹ اور پودوں کا درمیانی فاصلہ آبپاش علاقوں میں 12انچ رکھا جائے اور اس بات کا بھی خیال رکھاجائے کہ بیج وتر میںکاشت کیا جائے اور بیج کی گہرائی زیادہ سے زیادہ 2انچ ہو۔ انہوںنے کہا کہ اگر کھیلیوں پر کاشت کرنا ہو تو کھیلیاں رجر سے شرقاً غرباً نکالیں۔ انہوںنے بتایاکہ سورج مکھی کو پلانٹر ، ٹریکٹر ڈرل یا سنگل روکاٹن ڈرل ، پوریا کرایا ڈبلنگ کے ذریعے بھی کاشت کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :