لسبیلہ،آر سی ڈی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، نوجوان جاں بحق

منگل 18 دسمبر 2018 15:30

لسبیلہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) بیلہ کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، نوجوان موقعے پر ہی جاں بحق۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق بیلہ سے 30 کلومیٹر دور مین قومی شاہراہ پر کنڈی موڑ کے مقام پر تیز رفتار ٹویوٹا پروبکس اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار الہی بخش کھوسہ ولد محمد بخش قوم کھوسہ بلوچ سکنہ کنر بیلہ موقع پر ہی جاں بحق، جبکہ لیویز فورس نے بروقت کاروائی کرکے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور اور گاڑی کو اپنی تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی، جبکہ متوفی کے ورثاء نے اتفاقی حادثہ قرار دیکر ڈرائیور کو معاف کردیا۔