کراچی،سوتیلے باپ کی کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام

منگل 18 دسمبر 2018 15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) کراچی میں پولیس نے کارروائی کرکے سوتیلے باپ کی کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام بنادی ہے۔پولیس نے 10 سالہ کمسن بچی سے زیادتی کرنے والے سوتیلے باپ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

رات گئے گلستان جوہر میں اسلم نامی سوتیلے باپ نے 10 سالہ کمسن فاخرہ سے زیادتی کرنے کی کوشش کی جس پر بچی نے شور مچایا۔علاقہ مکینوں نے بچی کی آواز سن کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے سوتیلے باپ اسلم کو فوری حراست میں لیکر گلستان جوہر تھانے منتقل کیا۔پولیس کے مطابق ملزم اسلم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :