Live Updates

شیخ رشید جمہوریت کیلئے ناسور ہیں، رانا ثناء اللہ

جتنے این آر او شیخ رشید نے لیے ہیں تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی، شیخ رشید کو اپنا ماضی یاد رکھنا چاہیے،عمران خان کا چپڑاسی اپنی نوکری پکی کررہا ہے۔ مرکزی رہنماء ن لیگ کا شیخ رشید کے بیان پر ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 18 دسمبر 2018 15:51

شیخ رشید جمہوریت کیلئے ناسور ہیں، رانا ثناء اللہ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید جمہوریت کیلئے ناسور ہیں، جتنے این آر او شیخ رشید نے لیے ہیں تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی، شیخ رشید کو اپنا ماضی یاد رکھنا چاہیے، عمران خان کا چپڑاسی اپنی نوکری پکی کررہا ہے۔انہوں نے شیخ رشید کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ شیخ رشید سیاست کا بنارسی ٹھگ ہے۔

سب جانتے ہیں شیدا ٹلی نے شیخ رشید تک کا سفر کیسے طے کیا؟ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو بولنے سے پہلے اپنا ماضی یاد رکھنا چاہیے۔عمران خان کا چپڑاسی اپنی نوکری پکی کررہا ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جتنے این آر او شیخ رشید نے لیے ہیں تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ شیخ رشید جمہوریت کیلئے ناسور ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جمہوریت ہمیشہ سے خطرہ لاحق رہا ہے اور جمہوریت کو آج بھی خطرات لاحق ہیں۔

اس سے قبل وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مارچ سے پہلے سیاست میں جھاڑوپھر جائے گا۔ اگر اب بھی یہ کرپٹ ٹولہ بچ گیا توپھر ملک کا اللہ ہی حافظ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو اپنے بیٹے بلاول بھٹو کیلئے این آر او لینے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ جبکہ نوازشریف اپنی بیٹی مریم نوازکیلئے این آر او لینا چاہتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ قوم نے عمران خان کو ووٹ چوروں کو کچلنے کیلئے دیا ہے۔ اب پتا چل گیا ہے کہ ملک کا کون چور اور ڈاکو ہے جبکہ کون چوکیدار ہے۔اس موقع پر شیخ رشید نے نوازشریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے گارڈز نے کیمرہ مین پر تشدد کیا ہے ۔میرا مطالبہ ہے کہ تشدد کا مقدمہ بھی نوازشریف کیخلاف ہی درج ہونا چاہیے۔ یہ سب اپنی اولادوں کیلئے جدوجہد کررہے ہیں جبکہ غریب کے بچوں کو سڑک پرپڑا ہوا چھوڑ جاتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات