چیئرمین پیمرا کاملازمین کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانے کی غرض سے پاکستان ایئرفورس ہسپتال اسلام آباد کا دورہ

ہسپتال مسلح افواج کے اہلکاروں کے ساتھ عام شہریوں کو بھی سستی اور اچھی طبی سہولیات فراہم کررہا ہے ،ْ محمد سلیم بیگ کو بریفنگ پیمرا ور ای نائن میڈیکل کمپلیکس کے درمیان معاہدہ طے پا یاجائے ،ْ چیئر مین پیمرا کا خواہش اظہار

منگل 18 دسمبر 2018 16:16

چیئرمین پیمرا کاملازمین کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) پیمرا ملازمین کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کی غرض سے چیئرمین پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) محمد سلیم بیگ نے منگل کو پی اے ایف کمپلیکس میں واقع پاکستان ایئرفورس (پی اے ایف ) ہسپتال کا دورہ کیا۔ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر میجرجنرل (ریٹائرڈ) صفدر عباس نے چیئرمین پیمرا کو ہسپتال کے بارے میں بریفنگ دی ا ور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا۔

یہ ہسپتال چھ سو بیڈز پر مشتمل ہے اور فضائیہ میڈیکل کالج سے وابستہ ہے۔ یہ ہسپتال ملک کے دوسرے اسپتالوں کے مقابلے میں مسلح افواج کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کو بھی سستی اور اچھی طبی سہولیات فراہم کررہا ہے۔ یہ ہسپتال مختلف طبی محکموں میں چوبیس گھنٹے سہولیات فراہم کر رہا ہے جیسے جراحی ، ای این ٹی، آنکھ، گائنی، اوبس، ریڈیولوجی، نفسیات، کلینیکل لیباریٹری، اینستھیزیا ، اہم دیکھ بھال، آرتھوپیڈک، گیسٹرولوجی کے ساتھ چوبیس گھنٹے ایمرجنسی کی سہولیات بھی موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

ای نائن میڈیکل کمپلیکس جڑواں شہروں کی عوام کو سستی اور معیاری سہولیات فراہم کرنے میں کامیاب رہاہے۔ چیئرمین پیمرا نے پاکستان ایئرفورس کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ پیمرا ور ای نائن میڈیکل کمپلیکس کے درمیان معاہدہ طے پا یاجائے تاکہ پیمرا ملازمین بھی یہاں کی میڈیکل سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں۔ اس دورے کے موقع پرپیمرا میڈیکل کنسلٹنٹ ڈاکٹر اظفر سعید، ڈائریکٹر جنرل (ایڈمنسٹریشن) سردار عرفان اشرف خان ، جنرل منیجر(آپریشنز/میڈیا وتعلقاتِ عامہ )محمد طاہراور سیکریٹری اتھارٹی فخرالدین مغل بھی ان کے ساتھ تھے۔