پیپلز پارٹی اور (ن)لیگ ایک پیج پر نہیں آرہیں کیا اعتماد کا فقدان ہے ،ْ صحافی

آپ پھونک مار دیں ،ْ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا پارلیمنٹ ہائوس پہنچنے پر جواب

منگل 18 دسمبر 2018 16:16

پیپلز پارٹی اور (ن)لیگ ایک پیج پر نہیں آرہیں کیا اعتماد کا فقدان ہے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف منگل کو پارلیمنٹ ہاوس پہنچے تو صحافی نے سوال کیا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک پیج پر نہیں آرہیں کیا اعتماد کا فقدان ہے جس پر شہباز شریف نے جواب دیا کہ آپ پھونک مار دیں ۔

(جاری ہے)

صحافی نے پھر سوال کیا کہ زرداری صاحب کو مڈ ٹرم انتخابات کا اشارہ ملا ہے ،ْ آپ کو مڈ ٹرم الیکشن ہوتے نظر آ رہے۔ شہباز شریف نے جواب دیا کہ میں اشاروں سے متعلق بات نہیں کرتا۔