Live Updates

ادارے اچھے یا برے نہیں ہوتے،اداروں پر مسلط افراد اچھا یا برا بناتے ہے ،ْ وزیر اعلیٰ محمود خان

پولیس کوسیاسی مداخلت سے پاک کر دیا ،ْدہشت گردی کے خلاف جنگ میں کے پی کے پولیس نے جوانمردی کی تاریخ رقم کی ،ْ خطاب

منگل 18 دسمبر 2018 16:18

ادارے اچھے یا برے نہیں ہوتے،اداروں پر مسلط افراد اچھا یا برا بناتے ..
ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) ادارے اچھے یا برے نہیں ہوتے،اداروں پر مسلط افراد انہیں اچھا یا برا بناتے ہے،پولیس کوسیاسی مداخلت سے پاک کر دیا ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کے پی کے پولیس نے جوانمردی کی تاریخ رقم کی۔پولیس ٹرینگ کالج ہنگو کی سیکورٹی اداروں کی تربیت کے حوالے سے منفرد مقام حاصل ہے۔پی ٹی آئی نے حکمرانی کی عمارت سزا اور جزا پر کھڑی کی ہے ،ْعمران خان کے وثرن کے مطابق قوم کی خدمت کریں گے ۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی خیبر پختون خواہ محمود خان نے پولیس ٹرینگ کالج ہنگو میں 98 ویں پاسنگ آوٹ تقریب کے موقع پر جوانوں اور حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں آئی جی صلاح الدین محسود،ممبر قومی اسمبلی خیال زمان اورکزئی،ایم پی اے ظہور شاکر ،ایم پی اے شاہ فیصل،کوہاٹ سمیت صوبے بھر سے پولیس افسران،ضلع ناظم ہنگواور عوامی نمائندے بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

آئی جی صلاح الدین محسود نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف پولیس کی قربانیوں کا ذکر کیا اور کہا کہ 1600 جوان اور افسران نے مادر وطن کے لیے جانوں کے نذرانے دئیے، انہوں نے کہا کہ کے پی کے پولیس کو غیر جانبدار،متحرک،فرض شناس اور جدید اسلحہ سے ہم آہنگ بنایا گیا ہے اور پولیس ٹرینگ کالج ہنگو 98 سال سے ایف آئی اے ،نار کاٹیکس،پنجاب ،سندھ ،گلگت بلتسان،موٹر وے اور دیگر پولیس کو ٹریننگ کے فرائض احسن انداز میں دے رہا ہے اور اس ادارے کی خدمات کا پورے ملک میں اعتراف ہوتا ہے ۔

صلاح الدین محسود نے سپاس نامے میں کالج کے مسائل کا بھی ذکر کیا اور حکومت سے کالج میں سٹاف بڑھانے،پولیس تریننگ ہسپتال کے لیے ڈاکٹرز کی فراہمی سمیت دیگر مطالبات کیے۔لوئیر،انٹر اور پی اے ایس آئی کی پاسنگ آئوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی محمود خان نے کہا کہ پولیس کو با صلاحیت فورس بنانے کاکریڈٹ عمران خان کو دیاجاتا ہے، ہم نے پولیس کی عددی قوت میں اضافہ کیا،اور اسے سیاسی مداخلت سے پاک کر کے این ٹی ایس اور دیگر شفاف زرائع کو بھرتی کے عمل میں شامل کیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے جوانوں نے جانیں دیکر حکومتی رٹ اور عوام کے جان و مال و آبرو کے تحفظ کا فریضہ آنجام دیا۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد اچھی حکمرانی کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے اور کے پی کے صوبہ معاشی اور تجارتی سر گرمیوں کا مرکز بن جائے گا۔وزیر اعلی نے تربیت مکمل کرنے والے جوانوںکو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وہ عملی زندگی میں میرٹ،انصاف اور دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔

اس موقعہ پر وزیر اعلی نے کھلی جیپ میں بیٹھ کر پریڈ کا معائینہ کیا اور جوانوں سے فرائض اور وطن سے وفا داری کا حلف لیا۔اس موقعہ پر جوانوں نے شاندار پاسنگ آوٹ پریڈ کا مظاہرہ بھی کیا۔وزیر اعلی محمود خان نے دوران تربیت بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے جوانوں میں شیلڈز اور انعامات بھی تقسیم کیے۔بعد ازاں انہوں نے ہنگو کے قومی مشران،بلدیاتی نمائندوں کے وفود سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کیں اور عوامی مسائل بھی سنے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات