اسلام آباد میں شہدائے پلوامہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

منگل 18 دسمبر 2018 16:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں سانحہ پلوامہ کے شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ آج اسلام آباد میںکل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے دفتر کے باہر ادا کی گئی۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنمائوں سمیت تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوںنے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

سیدعلی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے بھارتی ریاستی دہشت گردی کے دوران شہید ہونیوالے کشمیریوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کی اپیل کی تھی ۔

محمد فاروق رحمانی نے نماز جنازہ پڑھائی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں ، بزرگوں، خواتین اور بچون کی قربانیوں کی بدولت کشمیری عوام جلد ہی بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کر لیں گے ۔ واضح رہے کہ بھارتی فوجیوںنے ہفتہ کے روز پلوامہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران اور مظاہرین پر فائرنگ کر کے گیارہ کشمیریوں کو شہید کردیاتھا۔ فورسز کی کارروائی میں دو سو کے قریب کشمیری زخمی بھی ہوئے تھے ۔