چیف جسٹس اور ترک صدر کے مابین ملاقات

ترک صدر رجب طیب ارگان کا پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 18 دسمبر 2018 16:29

چیف جسٹس اور ترک صدر کے مابین ملاقات
ترکی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 دسمبر2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لیے سرکاری دورے پر ترکی روانہ ہوگئے ۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے ترکش ایئر لائن کے ذریعے ترکی گئے۔آج چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور ترک صدر طیب اردگان کے مابین ملاقات ہوئی ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور ترک صدررجب طیب اردگان کے درمیان ملاقات ترکی کے شہر قونیہ میں ہوئی ہے۔اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں۔ جب کہ ترک صدر نے بھی پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے مولانا رومی کے عرس میں شرکت کی۔

ترک صدر نے چیف جسٹس کو مولانا روم کے شہر میں خوش آمدید کہا۔چیف جسٹس نے ترک صدر کو پاکستانی عدالتی نظام سے متعلق بھی بتایا۔جب کہ ترک صدر نے بھی پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ خیال رہے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار اس وقت ترکی کے دورے پر ہیں۔چیف جسٹس بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے بعد سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ عمرہ کرنے کے بعد 22 دسمبر کو واپس لاہور پہنچیں گے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار 22 سے 29 دسمبر تک لاہور رجسٹری میں سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار، ملک افضل کھوکھر، ملک سیف الملوک کھوکھر سمیت دیگر سے زمینوں کے قبضے واگزار کرانے، نجی ہسپتالوں میں مہنگے علاج سمیت مختلف مفاد عامہ کے معاملات پر لیے گئے از خود نوٹس کیسز کی سماعت کریں گے۔چیف جسٹس پاکستان 17 جنوری دوہزار انیس کو 65 سال کی عمر پوری ہونے پر ریٹائر ہوجائیں گے۔