Live Updates

سردار خالد ابراہیم تحریک آزادی کشمیر کے ایک عظیم رہنما تھے،یاسین آزاد

ان کی وفات سے آزادی کی تحریک کو جو نقصان پہنچا اس کو پر کرنا ناممکن ہے،حافظ نعیم الرحمن ،آفتاب جہانگیر اور دیگر کا خطاب

منگل 18 دسمبر 2018 17:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) سردار خالد ابراہیم تحریک آزادی کشمیر کے ایک عظیم رہنما تھے ان کی وفات سے آزادی کی تحریک کو جو نقصان پہنچا اس کو پر کرنا ناممکن ہے۔خالد ابراہیم نے اپنی ساری زندگی اصولوں کے مطابق گزاری وہ ہمیشہ کہتے تھے کہ میں پاکستان کا آئین بنانے والوں کا شاگرد ہوں۔ ان خیالات کااظہار جموں کشمیر پیپلز پارٹی سندھ کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب میں سردارخالد ابراہیم کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر یاسین آزاد ، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم، پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے آفتاب جہانگیر ، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردار نزاکت اور دیگر نے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی شروع کی گئی تحریک کو عملی جامہ پہنانے کیلئے سردار خالد ابراہیم نے اپنی پوری زندگی وقف کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اگر خالد ابراہیم کی سیاست اور جدوجہد کو زندہ رکھنا ہے کہ ان کی اصولوں سیاست کو آگے لے کر چلنا پڑے گا اور آج کہ دن ہم یہ تجدید عہد کرتے ہیں کہ ہم سردار خالد ابراہیم کے مشن کو جاری رکھے گیں۔خالد ابراہیم نے اپنی ساری زندگی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریات اور اصول کے مطابق گزاری۔تقریب سے مقصود زمان ، شیراز خان، مظفر حسین ، کاشان محسود ، کراچی پریس کلب کے صدر ملک احمد ، فیصل خان، طارق وطن یار اور دیگر نے خطاب کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات