ایاز میمن موتی والا امن کونسل پاکستان کے سینئر وائس چیئرمین نامزدکردیئے گئے

منگل 18 دسمبر 2018 17:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) چیئر مین کراچی تاجر الائنس ایسو سی ایشن و بانی عام آدمی پاکستان ایاز میمن موتی والا کی امن کونسل پاکستان کے چیئرمین ملک عبیداللہ خان سے ملاقات ، ایاز میمن موتی والا کو امن کونسل پاکستان کا سینئر وائس چیئرمین بنا نے کا اعلان ، عام آدمی پاکستان اور امن کونسل پاکستان کا ملکر ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے کام کر نے کا عزم ، اس موقع پر ایاز میمن موتی والا کا کہنا تھا کہ دونوں ہی تنظیموں کا ایک مقصد ہے اور وہ ہے پاکستان کی ترقی و خوشحالی، اس لیے یہ طے پایا گیا ہے کہ ہم ملکر ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالیں گے ،کراچی اور پاکستان کی عوام کے لیئے ایک طویل عرصے سے کام کر رہا ہوں اور جب تک اللہ نے زندگی دی ہے انسانیت کی خدمت کر تا رہوں گا، کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی اس تقریب میں ملاقات کے دوران عام آدمی پاکستان اور امن کونسل پاکستان کے متعدد کارکنان و عہدیداران بھی موجود تھے ، چیئر مین ملک عبیدا للہ خان نے اس عز م کا اظہار کیا کہ عام آدمی پارٹی کے سربراہ ایاز میمن موتی والا کی عوامی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ان کا ہمارے ساتھ جڑنا امن کونسل پاکستان برائے رابطہ مذہبی ہم آہنگی کے لئے کسی نیک شگون سے کم نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ امن کونسل ہر اس حکومت کے ساتھ ہے جو ملکی اداروں کی مضبوطی اور عوام کی خدمت کی بات کرتی ہے ، ہمارا نصب العین عوامی خدمت ہے اور اس نیک مقصد کے لیے ہر پاکستانی کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ہمارے اس نیکی کے سفر میں ساتھ دے اور انسانیت کی خدمت میں اپنا کردار ادا کرے، آخر میں ایاز میمن موتی والا نے کہا کہ اگر پاکستا ن ہے تو ہم ہیں اورپاکستان کے بغیر کچھ نہیں ہے ، پاکستان کا امن ہم سب کے مفاد میں ہے اور ہم ملک بھر میں امن کے قیام کے لیے افواج پاکستان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :