برٹش ائیر لائن نے پاکستان میں فضائی آپریشن بحال کردیا،حافظ شفیق کاشف

برطانیہ کی قومی ائیر لائن کی دس سال بعد بحالی خوش آئند ہے، رہنماء پاکستان ٹریول ایسوسی ایشن

منگل 18 دسمبر 2018 17:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) پاکستان ٹریول ایسوسی ایشن کے مرکزی راہنما حافظ شفیق کاشف نے برطانیہ کی قومی ائیر لائن برٹش ائیر ویز کی طرف سے پاکستان کیلئے آپریشن شروع کرنے کا اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ برٹش ائیر لائن کی پروازیں بحال ہونے سے ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستان ایک پرامن اور سیاحت کے لیئے بہترین ملک ہے انہوں نے کہا برٹش ائیر لائن کی بحالی پاکستانی تارکین وطن کا دیرینہ مطالبہ تھا کیوں کہ پاکستان سے برطانیہ کے لیئے براہ راست پراوزوں کے لیئے پی آئی ائے کے علاوہ کوئی موزوں آپشن نہ تھا ۔

(جاری ہے)

حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کی ٹریول انڈسٹری میں کاروباری سرگرمیاں تیز ہوں گی اور پاکستانی شہریوں کو دنیا کی ایک بہترین ائیر لائن کے ذریعے سفر سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ برطانیہ کے بعد امریکہ و یورپ سمیت دیگر ممالک کو بھی سفارتی سطح پر آمادہ کرے کہ وہ پاکستان میں فضائی آپریشن شروع کرے۔