وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے عزم اور کوششوں کے بین الاقوامی اعتراف کا خیر مقدم

منگل 18 دسمبر 2018 17:20

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پاکستان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے عزم اور کوششوں سے متعلق بین الاقوامی حمایت کا خیر مقدم کیا ہے اور اسی سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں قیام امن کیلئے کوششیں کی ہیں اوریہ کوششیںجاری رہیںگی۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر خارجہ نے افغانستان میں قیام امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں اور عزم کے حوالے سے بین الاقوامی اعتراف کا خیر مقدم کیا ہے اور انہیں سراہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں قیام امن کیلئے کوششیں کی ہیں اور خوشحال افغانستان کی تعمیر اور پر امن ہمسائیگی کیلئے ہماری کوششیں جاری رہیںگی۔