پرتھ ٹیسٹ، ویرات کوہلی ایک اور ان چاہے ریکار ڈ کے مالک بن گئے

برائن لارا کا بطور کپتان شکستوں میں زیادہ سنچریاں بنانیکا ریکارڈ توڑا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 18 دسمبر 2018 17:17

پرتھ ٹیسٹ، ویرات کوہلی ایک اور ان چاہے ریکار ڈ کے مالک بن گئے
پرتھ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18دسمبر2018ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے آسٹریلیاکے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں 123رنز سکورکرکے کئی عالمی ریکارڈ تواپنے نام کیے لیکن میچ میں شکست کے ساتھ ہی وہ ایک ان چاہے ریکارڈ کے مالک بھی بن گئے ہیں ۔ یہ کوہلی کے ٹیسٹ کیریئر میں ساتواںموقع تھا جب بطور کپتان وہ سنچری سکور کرنے کے باوجود بھی اپنی ٹیم کو جیت نہ دلا سکے اور انہوں نے لیجنڈری ویسٹ انڈین کپتان برائن لارا کا بطور کپتان شکستوں میں چھ سنچریاں سکور کرنے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ، پرتھ ٹیسٹ میں کوہلی کی سنچری کے باوجود بھارتی ٹیم کی ہار ان کے کیریئر میں چھٹا موقع تھا اور انہوں نے برائن لاراکا بطور کپتان 5سنچریاں سکور کرنے کے باوجود ہار کا مزہ چکھنے کا ریکارڈ بھی توڑا ، سابق آسٹریلیو ی کپتان سٹیو وا نے بطور کپتان 4سنچریاں سکور کرنے کے باوجود ٹیسٹ میچ میں شکست کھائی ۔

(جاری ہے)

یہ گزشتہ 15سال میں 15واں موقع تھا جب بھارتی ٹیم200سے زیادہ رنز کے ہدف کا کامیاب تعاقب کرنے میں ناکام رہی ،آخری مرتبہ بھارت نے 2003ءمیں ایڈیلیڈ کے مقام پر200سے زیادہ رنز کے ہدف کا کامیاب تعاقب کیا تھا ،بھارتی ٹیم اس دوران 6میچز ڈرا بھی کر چکی ہے،یہ رواں سال چھٹا موقع تھا جب بھارت ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ٹیسٹ میچ ہاری ،کوہلی الیون کیپ ٹاﺅن (ٹارگٹ208) ، سنچورین(ٹارگٹ287)، برمنگھم(ٹارگٹ194)، ساﺅتھ ہیمپٹن(ٹارگٹ245)، دی اوول(ٹارگٹ464) اور پرتھ (ٹارگٹ287) میں چوتھی اننگز میں ہدف حاصل نہیں کرسکی۔












متعلقہ عنوان :