ایس ای سی پی سے رجسٹرڈ انٹر میڈی ایریز کمپنیوں میں اینٹی منی لانڈرنگ،دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام بارے جانچ پڑتال کریں گی
انٹر میڈرٹریز رجسٹریشن ریگولیشنز2017ء میں ترامیم کردیں، اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010ء کے تحت کمپنیوں کو خدمات فراہم کرنے والے ادارے کمپنیوں میں اینٹی منی لانڈرنگ کے اصولوں اور قوانین کی پاسداری کے حوالے سے جانچ پڑتال اور مشتبہ لین دین سامنے آنے پر فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کو رپورٹ کریں گے،سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان
منگل 18 دسمبر 2018 17:23
(جاری ہے)
ریگولیشنز میں ترامیم کے بعد انٹر میڈی ایریز کیلئے اینٹی منی لانڈرنگ کی شقوں پر عمل درآمد کرنا بھی لازمی ہوگیا ہے۔
ان ترامیم کے مطابق انٹر میڈی ایریز کے لیے ضروری ہے کہ وہ کمپنیوں کو خدمات فراہم کرتے وقت پیش نظر رکھیں کہ ان کی صارف کمپنی یا اس کے ڈائریکٹر منی لانڈرنگ یا دہشت گردی سمیت متعلق مشکوک سرگرمیوں میں ملوث نہیں۔ علاوہ ازیں انٹر میڈی ایریز کیلئے یہ بھی لازمی ہے کہ ان کا صارف اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی دہشت گردی میں ملوث افراد جن پر منی لانڈرنگ یا دہشت گروں کی معاونت کے حوالے سے پابندی عائد کی جا چکی ہے، کی فہرست میں شامل نہ ہو۔ اس وقت اس ای سی پی کے ساتھ کمپنیز ایکٹ 2017ء کے تحت رجسٹرڈ انٹر میڈٹریز (کمپنیوں کو خدمات فراہم کرنے والے اداری) کی تعداد 193 ہے جن کی فہرست ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) ایک بین الاقوامی ادارہ ہے جو دنیا میں اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کیلئے اصول وضع کرتا ہے اور رکن ممالک پر ان اصولوں پر عملدرآمد لازمی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
-
لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
-
سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان
-
اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان
-
بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ
-
برائلرگوشت کی قیمت 699 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
چینی کارساز کمپنی چیری کا ٹیگو 8 کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.