برٹش ایئرویز کے پہلے طیارے کی آمد کا منتظر رہوں گا ،ْبرطانوی ہائی کمشنر

مجھے برٹش ایئرویز کی دس سال بعد پاکستان واپسی پر بے حد خوشی ہورہی ہے ،ْ ٹوئٹر پر پیغام

منگل 18 دسمبر 2018 17:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) برطانوی ہائی کمشنر تھومس ڈریو نے کہاہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ڈائریکٹ لنک کھلنے سے یہ بات واضح ہے کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوگئی ہے۔برطانوی ہائی کمشنر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ مجھے برٹش ایئرویز کی دس سال بعد پاکستان واپسی پر بے حد خوشی ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ڈائریکٹ لنک کھلنے سے یہ بات واضح ہے کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوگئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلیم و تجارت کا دائرہ وسیع ہورہا ہے۔تھومس ڈریو کے مطابق میں جون 2019 میں برٹش ایئرویز کے پہلے طیارے کی آمد کا منتظر رہوں گا۔یاد رہے کہ برٹش ایئرویز کے نمائندوں نے اسلام آباد میں تقریب کے دوران 10 سال بعد پاکستان کے لیے دوبارہ پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا۔ برٹش ایئرویز نے 2008 میں اسلام آباد میں میریٹ ہوٹل پر بم دھماکے کے بعد پاکستان کے لیے فضائی آپریشن بند کردیا تھا۔