نواز شریف نے گارڈ کی جانب سے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین پر تشدد کرنے پر معذرت کرلی

منگل 18 دسمبر 2018 17:45

نواز شریف نے گارڈ کی جانب سے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین پر تشدد کرنے پر معذرت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے گزشتہ روز اپنے گارڈ کی جانب سے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین پر تشدد کرنے پر معذرت کی ہے۔ منگل کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نواز شریف کی آمد پر صحافیوں نے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین واجد علی پر تشدد کے خلاف احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

بعد میں سابق وزیر اعظم اسلام آباد بار کونسل کے دفتر پہنچے جہاں انہوں نے صحافیوں سے ملاقات کی اور گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے پر معذرت کی۔نواز شریف نے گزشتہ روز اپنے گارڈز کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین پر تشدد کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی یقین دہانی کروائی۔