فرانس، سٹراس برگ فائرنگ حملے کے شبہ میں مزید دو افراد گرفتار

منگل 18 دسمبر 2018 17:49

سٹراس برگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) فرانسیسی شہر سٹراس برگ کی کرسمس مارکیٹ کے قریب حملے میں ملوث ہونے کے شبے میں مزید دو افراد کو حراست میں لیا گیا ۔

(جاری ہے)

فرانسیسی دفتر استغاثہ کو شبہ ہے کہ ان افراد نے حملے میں استعمال ہونے والے ہتھیار کی فراہمی کو ممکن بنایا تھا۔ اسی طرح ایک تیسرے مشتبہ شخص کے خلاف جمعرات کو ابتدائی تحقیقات شروع کر دی گئی تھیں۔ اس پر ایک دہشت گرد تنظیم کا رکن ہونے، اسلحہ رکھنے اور اسے آگے مہیا کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ سٹراس برگ میں فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 تک پہنچ گئی ہے۔