سینیٹ نے فاٹا کو خیبرپختونخوا کو ضم کرتے وقت این ایف سی ایوارڈ کا تین فیصد دینے ،
علاقے کے نوجوانوں کے لئے روزگار کے 20 ہزار نئے مواقع کے پیدا کرنے کے وعدہ کے حوالے سے قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی
منگل 18 دسمبر 2018 17:49
(جاری ہے)
حماد اظہر نے کہا کہ جو بھی کسی سطح پر وعدے کئے گئے ہیں وہ پورے کئے جائیں گے۔
وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد ہماری پارلیمان نے سب سے بڑا کام فاٹا کے انضمام کے حوالے سے کیا ہے جس کی تمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں نے حمایت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ 50 ارب روپے مسلسل فاٹا کے لئے فراہم کئے جا رہے ہیں اور 100 ارب روپے مزید فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خیبرپختونخوا میں شامل ہونے والے فاٹا کے عوام کے ساتھ ہیں، وزیراعظم نے شمالی وزیرستان کے دورے کے دوران بھی جن فنڈز کا اعلان کیا تھا، وہ فاٹا کو فراہم کئے جائیں گے۔ سینیٹر محمد ایوب نے کہا کہ وزیراعظم سے ہماری ملاقات میں بھی فاٹا کے لئے تین فیصد دینے کی بات ہوئی تھی، ہمارے ساتھ کئے جانے والے وعدے پورے کئے جائیں۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی نور الحق قادری نے کہا کہ وزیراعظم نے اس حوالے سے وعدہ کیا ہے اور وزیر خزانہ کی انہوں نے ذمہ داری بھی لگائی ہے کہ وہ صوبوں کے ساتھ بات کریں اور این ایف سی کا تین فیصد فاٹا کے لئے مختص کرانے کے لئے عملدرآمد کے لئے پیش رفت کریں۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ ہم اس قرارداد کی مخالفت نہیں کریں گے۔ سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ فاٹا میں اس وقت ایک قانونی خلاء ہے، قرارداد کو اتفاق رائے سے منظور کرنا چاہیے۔ قائد ایوان شبلی فراز نے کہا کہ قرارداد موخر کی جائے۔ بعد ازاں چیئرمین قرارداد پرائے شماری کرائی تو ایوان نے اتفاق رائے سے قرارداد کی منظوری دیدی۔مزید قومی خبریں
-
فیصل آباد، مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران گولی لگنے سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.