برازیل کی آئل ریفائنری میں دھماکوں کے بعد آگ لگ گئی ،ْکوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ریسکیو اداروں، ایمبولینسیں اور پولیس اہلکار بھی بڑی تعداد میں آگ لگانے کی جگہ ریسیکو کارروائیوں میں مصروف رہے

منگل 18 دسمبر 2018 17:58

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) برازیل کی آئل ریفائنری میں دھماکوں کے بعد آگ لگ گئی، تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

غیر میڈیا کے مطابق برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو کی آئل ریفائنری میں پہلے دھماکے ہوئے جن کے بعد آگ لگ گئی ،ْریفائنری میں کھڑے 6آئل ٹینکرز بھی اس آگ کی زد میں آ گئے۔آگ لگنے کے بعد آئل ریفائنری کی جانب جانے والی شاہراہ بند کر دی گئی تاکہ کسی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔برازیل کی فائر بریگیڈ کے فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا جبکہ ریسکیو اداروں، ایمبولینسیں اور پولیس اہلکار بھی بڑی تعداد میں آگ لگانے کی جگہ ریسیکو کارروائیوں میں مصروف رہے۔

متعلقہ عنوان :