ہم بھی کسی سے کم نہیں‘کوچ پاکستانی ویمن بلائنڈ کرکٹ ٹیم شاہد ہ شاہین

پہلے کبھی باقاعدہ طور پر کرکٹ نہیں کھیلی ،ْ کرکٹ کھیلنے کا بہت شوق تھا ،ْ مہوش رفیق

منگل 18 دسمبر 2018 17:58

ہم بھی کسی سے کم نہیں‘کوچ پاکستانی ویمن بلائنڈ کرکٹ ٹیم شاہد ہ شاہین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) پاکستانی ویمن بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ شاہد ہ شاہین نے کہا ہے کہ ہم بھی کسی سے کم نہیں ،ْ کھلاڑی جب ایک سطح پر پہنچتے ہیں تو وہ مکمل تبدیل ہو جاتے ہیں۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ بچیاں جو شروع میں آتی ہیں تو وہ دوسروں کے سامنے تھوڑا گھبراتی ہیں تاہم بعد میں ان میں اعتماد آتا ہے جس سے باڈی لینگوئج ہی تبدیل ہو جاتی ہے۔

نوجوان کھلاڑی مہوش رفیق نے بی بی سی کو بتایا کہ انھوں نے پہلے کبھی باقاعدہ طور پر کرکٹ نہیں کھیلی لیکن انھیں کرکٹ کھیلنے کا بہت شوق تھا۔

(جاری ہے)

مہوش رفیق نے کہا کہ وہ ایک ایتھلیٹ ہیں اور اس سے پہلے وہ دوڑ اور لانگ جمپ مقابلوں میں حصہ لیتی رہی ہیں اور وہ بین الاقوامی سطح پر بھی ان مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔پاکستان کی بصارت سے محروم خواتین کی ٹیم آئندہ سال جنوری میں نیپال کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔

ایک اور نوجوان کھلاڑی نمرہ رفیق نے کہا کہ جس طرح بصارت کے حامل افراد کی ٹیم کھیل سکتی ہے اسی طرح یہ بصارت سے محروم افراد بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت بصارت سے محروم ٹیم کو بھی اتنی ہی سہولیات فراہم کرے جتنی قومی کرکٹ ٹیم کو مہیا کی جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :