یو ایس جونیئرانٹرنیشنل سکواش چمپئن شپ ،ْپاکستانی کھلاڑیوں نے فائنل تک رسائی حاصل کر لی

منگل 18 دسمبر 2018 17:58

یو ایس جونیئرانٹرنیشنل سکواش چمپئن شپ ،ْپاکستانی کھلاڑیوں نے فائنل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) یو ایس جونیئرانٹرنیشنل سکواش چمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کر لی پاکستان سکوائش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر سکواڈرن لیڈر عامر اقبال نے بتایا کہ یو ایس جونیئرانٹرنیشنل سکواش چمپئن شپ کے انڈر-15کیٹیگری مقابلوں میں پاکستان کے حمزہ خان نے ٹاپ سیڈ میکسیکو کے سوسا فیڈریکو کو شکست دیکر اپ سیٹ کر دیا سیمی فائنل میں حمزہ خان نے سوسا فیڈریکو کو5-11 9-11 5-11 سے شکست دی فائنل میں حمزہ خان کا مقابلہ امریکہ کے کارنے ٹیڈ سے ہوگا انہوں نے بتایا کہ انڈر۔

(جاری ہے)

13کیٹیگری میں حمام احمد کی فتوحات کا سفر جاری ہے ۔پاکستانی کھلاڑی نے سیمی فائنل میں امریکہ کے احمد حق کیخلاف کامیابی حاصل کی حمام احمد نے 7-11 6-11 9-11سے فتح یاب ہو کر فائنل میں پہنچ گئے انڈر۔13کیٹگری کے فائنل میں حمام احمد بھارت کے روہن گوندھی کیخلاف مد مقابل ہونگے