قانونی طور پر فواد چوہدری کے پارلیمنٹ میں آنے پر کوئی پابندی نہیں ،ْ ڈپٹی چیئرمین سینٹ

وزیر اطلاعات کا چیئر مین سینٹ سے معافی کا مطالبہ ٹھیک نہیں ،ْ انشاء اللہ فواد چوہدری پارلیمنٹ میں آئیں گے ،ْروس پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون کے لیے تیار ہے ،ْروس خطہ میں اہم کردار ادا کرنا چاہتا ہی،ْ ہمیں سنجیدہ لینا چاہئے ،ْہمیں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ہر آپشن استعمال کرنا چاہئے ،ْکیمرہ مین پر نوازشریف کے سکیورٹی گارڈ کے تشدد کی مذمت کرتا ہوں ،ْپرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ کے پارلیمنٹ میں داخلے پر پابندی ہونی چاہیے مسئلہ کشمیر جلد حل ہونا چاہیے ،ْ سلیم مانڈوی والا روس نے پاکستان کے ساتھ براہ راست پروازیں شروع کرنے کی طرف پیش رفت پت آمادگی ظاہر کی ہے ،ْ سینیٹر محسن عزیز

منگل 18 دسمبر 2018 18:13

قانونی طور پر فواد چوہدری کے پارلیمنٹ میں آنے پر کوئی پابندی نہیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) ڈپٹی چیئر مین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ قانونی طور پر فواد چوہدری کے پارلیمنٹ میں آنے پر کوئی پابندی نہیں ،ْ وزیر اطلاعات کا چیئر مین سینٹ سے معافی کا مطالبہ ٹھیک نہیں ہے ،ْ انشاء اللہ فواد چوہدری پارلیمنٹ میں آئیں گے ،ْروس پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون کے لیے تیار ہے ،ْروس خطہ میں اہم کردار ادا کرنا چاہتا ہی،ْ ہمیں سنجیدہ لینا چاہئے ،ْہمیں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ہر آپشن استعمال کرنا چاہئے ،ْکیمرہ مین پر نوازشریف کے سکیورٹی گارڈ کے تشدد کی مذمت کرتا ہوں ،ْپرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ کے پارلیمنٹ میں داخلے پر پابندی ہونی چاہیے مسئلہ کشمیر جلد حل ہونا چاہیے ۔

دورہ روس کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی چیئر مین سینٹ نے کہا کہ پندرہ سال پہلے روس ہم سے بات کرنے کیلئے تیار نہیں تھا ،ْاب پاکستان اور روس کی پارلیمنٹ کا قریبی تعلق قائم ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی سفارتکاری کے فروغ کے حوالے سے اہم کردار ادا کیا ۔ سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ روس پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہتا ہے ،ْروس پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون کے لیے تیار ہے۔

ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ نجی ٹی وی کے کیمرہ مین پر سیکورٹی گارڈ کے تشدد کی مذمت کرتا ہوں ،ْسیکیورٹی گارڈ کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ کے پارلیمنٹ میں داخلے پر پابندی ہونی چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ اس واقعہ سے ہم بہت پریشان رہے ،ْامید ہے آئندہ اس طرح کے واقعات نہیں ہونے چاہئیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا روس کا دورہ انتہائی اہم تھا ،ْپاکستان کے پارلیمانی وفد کو اپنے خرچے پر روس کے دورہ کو سراہا گیا ۔

انہوںنے کہاکہ روس میں منعقدہ کانفرنس میں ہم نے مسئلہ کشمیر کو اٹھایا ،ْ میں نے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر جلد حل ہونا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ میں نے تجویز دی تمام پارلیمنٹس کشمیر کے حوالے سے قراردادیں منظور کریں ،ْ اسلامی ممالک نے میری تجویز کا خیرمقدم کیا ۔انہوںنے کہاکہ انڈونیشیا ، ملائیشیا اور دیگر ممالک کو کشمیر کے حوالے سے پاکستانی پارلیمنٹ کی منظورکردہ قراردادیں بھجوائیں گے ۔

انہوںنے کہاکہ کانفرنس میں افغانستان کی صورتحال پر بھی بات ہوئی ،ْپاکستان جلد شنگھائی تعاون تنظیم کا فل ممبر بن جائیگا۔ سینیٹر محسن عزیزنے کہا کہ روس پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات چاہتا ہے ،ْروس نے پاکستان کے ساتھ براہ راست پروازیں شروع کرنے کی طرف پیش رفت پت آمادگی ظاہر کی ہے ،ْروس کے ساتھ ہمارا تعلق سرد جنگ کے باعث خراب ہوا جو بحال ہوا ہے ،ْروس کا ہمارا دورہ کامیاب رہا ہے۔

ڈپٹی چیئر مین سینٹ نے کہاکہ روس خطہ میں اہم کردار ادا کرنا چاہتا ہے ہمیں اسے سنجیدہ لینا چاہئے ،ْہمیں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ہر آپشن استعمال کرنا چاہئے ۔انہوںنے کہاکہ بھارت کے ساتھ ہماری تجارت کبھی بند ہوئی ہی نہیں ،ْپالستان نے کبھی بھارت سے مذاکرات سے انکار نہیں کیا ۔انہوںنے کہاکہ مودی حکومت کی سیاسی حکمت عملی ہی پاکستان کے ساتھ کشیدگی بڑھانا رہی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر اتنی زیادہ کم کرنے کے خلاف ہوں ،ْراتوں رات روپے کی قدر میں اتنی بھاری کمی سے لوگوں کو بہت نقصان ہوا ہے ،ْآئندہ روپے کی قدر میں اس طرح کی کمی سے گریز کیا جانا چاہئے ،ْڈالر مہنگا ہونے سے چند لوگوں کو فائدہ پہنچا لیکن قوم کو نقصان پہنچا۔ انہوںنے کہاکہ روس مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرسکتا ہے ،ْہمیں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر موثر طریقے سے اٹھانا چاہئے۔

انہوںنے کہاکہ قانونی طور پر فواد چوہدری کے پارلیمنٹ میں آنے پر کوئی پابندی نہیں ،ْوزیراطلاعات فواد چوہدری کو سمجھائیں گے کہ غلط باتیں نہ کریں ۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ انشاء اللہ فواد چوہدری پارلیمنٹ میں آئیں گے ۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ فواد چوہدری کا چیئرمین سینیٹ سے معافی کا مطالبہ ٹھیک نہیں ۔