صدر منصورہادی کی قیادت میں یمنی حکومت بہت جلد الحدیدہ کی بندرگاہوں کا کنٹرول سنبھال لے گی ،ْ ترجمان عرب اتحادذ

منگل 18 دسمبر 2018 18:13

صنعاء /ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف برسرپیکار عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ صدر عبد ربہ منصور ہادی کی قیادت میں یمنی حکومت بہت جلد الحدیدہ کی بندرگاہوں کا کنٹرول سنبھال لے گی۔عرب ٹی وی کے مطابق ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں انہوںنے کہا کہ الحدیدہ شہر اور اس کی بند گاہوں پر کنٹرول کے حوالے سے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سویڈن میں مذاکرات کے نتیجے میں طے شدہ سمجھوتے کے نفاذ کی ذمہ دار ہے۔

(جاری ہے)

کرنل ترکی المالکی نے کہا کہ اب عالمی برادری اس سمجھوتے پر عمل درآمد کے لیے حوثی ملیشیا کے عزم کی جانچ کررہی ہے۔انہوںنے کہاکہ حوثی باغی تمام محاذوں پر فوجی دباؤ پڑنے کے بعد مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ترجمان نے واضح کیا کہ عرب اتحاد نے یمن میں جار ی بحران کے سیاسی حل کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا ۔انھوں نے صحافیوں کو بتایا کہ مانیٹرنگ کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں اور وہ الحدیدہ سمجھوتے کی کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں رپورٹ کریں گی۔