جامعہ اردو، بی اے،بی کام اورمعادلہ(مدارس)پرائیویٹ کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی

منگل 18 دسمبر 2018 18:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق بی اے،بی کام اورمعادلہ(مدارس)پرائیویٹ کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں5سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ 19 اور 20دسمبر2018 تک توسیع کردی گئی ہے۔فارم عسکری بینک گلشن اقبال اور عبدالحق کیمپس کے عسکری بینک بوہرہ پیر برانچ سے حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

کمپیوٹرائزڈ فیس وائوچر شعبہ حساباب گلشن اقبال کیمپس ایڈمن بلاک اور شعبہ امتحانی کائونٹر عبدالحق کیمپس سے حاصل کریں۔طلبہ امتحانی فارم مکمل کرکے شعبہ امتحانات گلشن اقبال وعبدالحق کیمپسزمیں قائم امتحانی کائونٹرز سے چیک کراکے فیس وائوچرمتعلقہ بینک میں جمع کرائیں۔ مدارس،بی اے، بی کام(سال اول و دوئم ) کی امتحانی فیس4ہزار3سو روپے اوربی اے، بی کام(مشترکہ) کی امتحانی فیس6ہزار3سو روپے جبکہ امتحانی فارم کی قیمت200 روپے ہے۔

متعلقہ عنوان :