چین اورسعودی عرب سے غیر معمولی مداخلت کی کوششوں کو ناکام بنادیا گیا ہے ،ْ ٹوئٹر

منگل 18 دسمبر 2018 18:45

سان فرانسسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے کہا ہے کہ چین اور سعودی عرب سے غیر معمولی مداخلت کی کوششوں کو ناکام بنادیا گیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق ٹویٹر انتظامیہ نے 15 نومبر کو صارفین کا ڈیٹا چرانے کی کوشش کو ناکام بنادیا، صارفین کی نجی معلومات اور ڈیٹا محفوظ ہے۔ ٹویٹر پر حملہ بگ کے ذریعے کیا گیا۔

(جاری ہے)

ٹویٹر انتظامیہ نے متنبہ کیا ہے کہ اگر حملہ آور ہیکرز نے اپنے اکائونٹس بند کردیئے تاکہ کوئی کارروائی نہ ہوسکے تو ان کے ممالک کے کوڈز اور ہیکرز کے فون نمبرزعام کیے جا سکتے ہیں۔ٹویٹر انتظامیہ نے بتایا کہ ہیکرز کے آئی پی ایڈریسز چین اور سعودی عرب کے ہیں اور ہوسکتا ہے ٹویٹر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کو اپنے ممالک کی حمایت اور معاونت بھی حاصل ہو۔ٹویٹر انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ شفافیت کو برقرار رکھنے کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے چین اور سعودی عرب کے متعلقہ حکام کو ہیکرز سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے تاہم کسی بھی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔