ولنگٹن ٹیسٹ ،ْسری لنکا نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بناکر مجموعی طور پر 37 رنز کی برتری حاصل کرلی

چوتھے روز انجیلو میتھیوز اور کوسل مینڈس کیویز بائولرز کے سامنے ڈٹ گئے اور نیوزی لینڈ کی ٹیم کوئی کھلاڑی آئوٹ نہ کرسکی

منگل 18 دسمبر 2018 18:45

ولنگٹن ٹیسٹ ،ْسری لنکا نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز ..
ولنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) سری لنکا نے نیوزی کیخلاف ولنگٹن ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بناکر مجموعی طور پر 37 رنز کی برتری حاصل کرلی ،ْ چوتھے روز انجیلو میتھیوز اور کوسل مینڈس کیویز بائولرز کے سامنے ڈٹ گئے اور نیوزی لینڈ کی ٹیم کوئی کھلاڑی آئوٹ نہ کرسکی۔ منگل کو ولنگٹن ٹیسٹ کے چوتھے سری لنکن ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 20 رنز 3 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو کوسل مینڈس 5 اور انجیلو میتھیوز 2 رنز پر کھیل رہے تھے ،ْمیچ کا چوتھا روز بلے بازوں کے نام رہا۔

کیویز بائولرز پورا دن کوئی کھلاڑی آئوٹ کرنے میں ناکام رہے، کوسل مینڈس اور انجیلو میتھیوزنے انتہائی محتاط اور شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور پورا دن کیویز بائولرز کی خوب دھنائی بھی کی، دونوں کھلاڑیوں نے ملکر چوتھی وکٹ کی شراکت میں ناقابل شکست 246 رنز بنائے جو اب تک چوتھی وکٹ پر سری لنکا کا دوسری بڑی شراکت داری ہے تاہم اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے اپنی اپنی ناقابل شکست سنچریاں بھی سکور کیں۔

(جاری ہے)

دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کے مجموعی سکور کو 3 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز تک پہنچا دیا اور یوں آئی لینڈرز کو کیویز کی پہلی اننگز کے سکور 578 رنز کے جواب میں مجموعی طور پر 37 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے اور اس کی ابھی 7 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ میچ کے چوتھے روز جب کھیل ختم ہوا تو سری لنکن ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 259 بنالئے تھے اور اسکو کیویز کے خلاف مجموعی طور پر 37 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی جبکہ 7 وکٹیں ابھی اسکی باقی تھیں۔ کوسل مینڈس ناقابل شکست 116 اور انجیلو میتھیوز ناقابل شکست 117رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ میچ کا چوتھا روز بلے بازوں کے نام رہا کیویز بائولرز کوئی سری لنکا کھلاڑی آئوٹ نہ کرسکے۔

متعلقہ عنوان :