ہائیر ہاکی سیریز اوپن ،دوسرے دوستانہ میچ میں پاکستان پریذیڈنٹ الیون نے ازبکستان کو 0-4 سے ہرادیا

منگل 18 دسمبر 2018 18:50

ہائیر ہاکی سیریز اوپن ،دوسرے دوستانہ میچ میں پاکستان پریذیڈنٹ الیون ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور ہائیر ہاکی سیریز اوپن میں ہونیوالے دوسرے دوستانہ میچ میں پاکستان پریذیڈنٹ الیون نے ازبکستان کو 0-4 سے ہرادیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں دوسرے دن کے دوستانہ میچ میں پاکستان پریذیڈنٹ الیون نے ازبکستان کو 0-4 سے ہرادیا.اس موقع پر مہمان خصوصی پنجاب کے وزیر کھیل و نواجوانان امور رائے تیمور خان بھٹی تھی. انکے ہمراہ ازبکستان کے منسٹر و چیف ڈی مشن بہادر, کرنل ر سکندر گھمن, اولمپیئن قمرابراہیم,آرگنائزنگ سیکریٹری کرنل ر آصف ناز کھوکھر,ایونٹ منیجر راؤ عثمان اکبر,سیکوریٹی انچارج مقصود خان,ڈائریکٹر کو آرڈینیشن میجر ر جاوید منج کے علاوہ دیگر معززین و شائقین کی بڑی تعداد موجود.پاکستان پریذیڈنٹ الیون کی جانب سے اویس ,سمیع,ظہیر,مرتضی یعقوب نے ایک ایک گول اسکور کیا۔