وزیرا علیٰ پنجاب عثمان بزدارنے بسنت منانے کے حوالے سے خصوصی کمیٹی قائم کردی

کمیٹی بسنت کے نقصانات اور مثبت پہلوئوں کا جائزہ لے گی ،کمیٹی کی سفارشات کے پیش نظر بسنت کے انعقاد کافیصلہ کیا جائے گا

منگل 18 دسمبر 2018 18:50

وزیرا علیٰ پنجاب عثمان بزدارنے بسنت منانے کے حوالے سے خصوصی کمیٹی قائم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) وزیرا علیٰ پنجاب عثمان بزدارنے بسنت منانے کے حوالے سے خصوصی کمیٹی قائم کردی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی کے سربراہ وزیر قانون راجہ بشارت ہوں گے جبکہ مزید 8سے 10ارکان شامل ہوں گے ۔

(جاری ہے)

کمیٹی بسنت کے نقصانات اور مثبت پہلوئوں کا جائزہ لے گی اوراپنی جائزہ رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کرے گی ۔ کمیٹی کی سفارشات کے پیش نظر بسنت کے انعقاد کا فیصلہ کیا جائے گا۔