Live Updates

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سندھ کو پیرس بنانے کے دعوے چھوڑکر اپنا حلقہ بہتر کریں،حلیم عادل شیخ

منگل 18 دسمبر 2018 19:04

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سندھ کو پیرس بنانے کے دعوے چھوڑکر اپنا حلقہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری و پارلیامانی لیڈر حلیم عادل شیخ کراچی سے نکلنے والے تین روزہ زرداری بھگائو کرپشن مٹائو کاروان کے ہمراہ رات دیر گئے سیہون پہنچے جہاں سردار حاکم علی نوحانی کی عشاعیہ میں شرکت کی۔ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاھ کے ابائی گائوں حلقے جھونگارا پہنچے جہاں پر قائم سرکاری اسکول کا دورہ کیا جہاں پر اسکول کی عمارت زبوں حالی شکار تھی اسکول میں نہ فرنیچر ملا نہ دیگر سہولیات اسکول کے بورڈ پر 2007 کے بعد کوئی تاریخ درج نہیں تھی، جب سے پ پ کی حکومت سندھ میں قائم ہوئی تب سے اسکول بند پڑا ہوا ہے۔

علاقہ گرد نواح کے بیشتر بچے بھی پہنچ گئے جہنوں نے اسکول کی عرصہ دراز سے بند ہونے کی شکایات کی، جب کہ دوسری جانب حلیم عادل شیخ جھونگارا میں قائم صحت مرکز جھونگارا پہنچے جہاں پر کوئی بھی ڈاکٹر موجود نہیں تھا ایک اسپتال ایک چوکیدار کیرحم و کرم پر چھوڑا گیا تھا علاقہ میں عوام کی حالت زار پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کے اپنے حلقے کی ایسی حالت تو پوری سندھ کے لئے وہ کیا کریں گے۔

(جاری ہے)

ان کو چایئے کہ پوری سندھ کو پئرس بنانے کا دعوا کرنے کے بجائے اپنے حلقے کی عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرائیں۔ انہوں نے کہا تعلیم صحت ہماری زندگی کے لئے اہم ہیں لیکن وزیر اعلیٰ سندھ کے حلقے میں تعلیم اور صحت کی سہولیات ناپید ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا نہ یہاں عوام کو پینے کا پانی تک میسر نہیں ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم 18 ترمیم کے مخالفت نہیں ہیں آج تک آئین میں 18 ترامین ہوچکی ہیں لیکن اس کا غلط فائدہ نہ اٹھایا جائے وفاق نے عوام کے لئے جو پئسے دیئے ان کا حساب ضرور لیں گے۔

صحت و تعلیم کے نام پر اربوں روپے خرچ کر دیئے گئے لیکن سندھ میں دکھائی نہیں دیتے۔ صحت کے نام پر اسپتالوں میں عوام کو موت دی جارہی ہے۔سندھ کی عوام کو خزانہ لوٹنے والوں کا سراخ لگا لیا گیا ہے جلد سب کرپٹ حکمران جیل جائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات