ْآئی جی سندھ نے شادی شدہ نوجوان کے قتل اور اسکے اہل خانہ کو دھمکیاں دینے کا نوٹس لے لیا

منگل 18 دسمبر 2018 19:04

ْآئی جی سندھ نے شادی شدہ نوجوان کے قتل اور اسکے اہل خانہ کو دھمکیاں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے لاڑکانہ میں مبینہ طور پر پولیس آفیسر اور اسکے بھائی کے ہاتھوں غیرت کے نام پر شادی شدہ نوجوان کے قتل اور اسکے اہل خانہ کو دھمکیاں دینے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر ڈی آئی جی لاڑکانہ سے جامع انکوائری اور تمام تر محکمانہ اقدامات پر مشتمل رپورٹ فوری طور پر طلب کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ تفتیش تحقیق اور پوچھ گچھ کے جملہ امور کو مؤثر بناکر مقتول کے ورثاء کو انصاف کی فراہمی کے ساتھ ساتھ انکے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے ۔