پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری،منگل کواتارچڑھائو کے بعد محدودپیمانے پر مندی رہی

کے ایس ای 100 انڈیکس 38200اور38300کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے باوجودسرمایہ میں1ارب18 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ

منگل 18 دسمبر 2018 19:07

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری،منگل کواتارچڑھائو کے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کواتارچڑھائو کے بعد محدودپیمانے پر مندی رہی اورکے ایس ای 100 انڈیکس 38200اور38300کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے باوجودسرمایہ کاری مالیت میں1ارب18 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت35.60فیصدزائد جبکہ58.43فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی، بینکنگ،فوڈاورسیمٹ سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث منگل کوکاروبار کاآغازمثبت زون میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس38323پوائنٹس کی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیا تاہم مقامی سرمایہ کارگروپ غیر یقینی صورتحال کے باعث تذبذب کا شکارنظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 37978پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ٹریڈ ہواتاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے ایک بار پھرمارکیٹ میں خریداری کی گئی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس کی 38100کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھائوکا سلسلہ سارادن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس193.36پوائنٹس کمی سے 38115.81پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر332کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی111کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،194کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ27کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں1ارب18 کروڑ18لاکھ83ہزار459روپے کااضافہ ریکارڈ کیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر77کھرب20ارب84 کروڑ4لاکھ64ہزار467روپے ہوگئی۔

منگل کومجموعی طور پر9کروڑ6لاکھ23ہزار370شیئرزکاکاروبارہوا،جوپیرکی نسبت2کروڑ37لاکھ96ہزار730 شیئرززائد ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاکستان کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت300.00روپے اضافے سی9150.00روپے اورپاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت107.69روپے اضافے سی2390.54روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت180.00روپے کمی سی6620.00روپے اورکولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت114.00روپے کمی سی2311.00روپے پر بند ہوئی ۔

منگل کوکے کے الیکٹرک کی سرگرمیاں1کروڑ42لاکھ 88ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت17پیسے اضافے سی5.97روپے اوربینک الحبیب کی سرگرمیاں56لاکھ65ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت34پیسے اضافے سی73.49روپے ہوگئی۔منگل کوکے ایس ای30انڈیکس151.86پوائنٹس کمی سی18063.89پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس409.14 پوائنٹس کمی سی64271.50پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس4.83پوائنٹس کمی سی28177.64پوائنٹس پر بند ہوا ۔