انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 3پیسے کااضافہ

اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قدر میں کمی،یورو،برطانوی پائونڈ،سعودی ریال،یواے ای درہم اور چینی یوآن کی قدر میںاستحکام رہا

منگل 18 دسمبر 2018 19:07

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 3پیسے کااضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قدر میں کمی،یورو،برطانوی پائونڈ،سعودی ریال،یواے ای درہم اور چینی یوآن کی قدر میںاستحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں3پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میںامریکی ڈالر کی قیمت خرید138.90روپے سے بڑھ کر138.93روپے اور قیمت فروخت139.00روپے سے بڑھ کر139.03روپے ہوگئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید میںمزید20پیسے اور قیت فروخت میں30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید139.60روپے سے گھٹ کر139.40روپے اورقیمت فروخت140.00روپے سے گھٹ کر139.70روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

منگل کویورواور برطانوی پائونڈکی قدرمیں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید157.70روپے اورقیمت فروخت159.50روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید175.50روپی اورقیمت فروخت177.30روپے پرمستحکم رہی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قدر میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید37.00روپے اورقیمت فروخت37.30روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید38.00روپے اورقیمت فروخت38.30روپے پرمستحکم رہی ۔منگل کوچینی یوآن کی قدرمیں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.80روپے اور قیمت فروخت20.80روپے پرمستحکم رہی۔