بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں10 ڈالرکااضافہ

ملکی سطح پر بھی فی تولہ سونا1450روپے مہنگاہو کر ملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا

منگل 18 دسمبر 2018 19:07

بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں10 ڈالرکااضافہ
ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) پاکستان میں سونے کی اونچی اڑان ،فی تولہ سونے کی قیمت میں 1450روپے کا نمایاں اضافہ ،جس کے بعد ملکی سطح پر سونے کی قیمت 67800تولہ ہوگئی ،10گرام سونے کی قیمت میں 1239روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 58128روپے ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں10 ڈالرکااضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میںملکی سطح پر بھی فی تولہ سونا1450روپے مہنگاہوکر تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا۔

آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1240ڈالرسے بڑھ کر1250ڈالرہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں1450روپے اوردس گرام سونے کی قیمت میں1239روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی 67800روپے اور دس گرام سونے کی قیمت56884روپے سے بڑھ کر58128روپے کی بلندترین سطح پر آگیا۔

منگل کوچاندی کی فی تولہ اوردس گرام قیمت میںاستحکام رہا ،جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت880.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت754.45روپے پرمستحکم ہوگئی۔