وزیراعلیٰ کی نارووال میں ٹرین کی سکول وین کو ٹکر کے باعث زخمی بچوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

منگل 18 دسمبر 2018 19:10

وزیراعلیٰ کی نارووال میں ٹرین کی سکول وین کو ٹکر کے باعث زخمی بچوں کو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نارووال میں ٹرین کی سکول وین کو ٹکر کے واقعہ کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے بچوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔