شاہ محمود قریشی کا افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے عزم اور کوششوں سے متعلق بین الاقوامی حمایت کا خیر مقدم

پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں قیام امن کیلئے کوششیں کی ہیں ،ْیہ کوششیںجاری رہیںگی ،ْ وزیر خارجہ کا بیان

منگل 18 دسمبر 2018 19:31

شاہ محمود قریشی کا افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے عزم ..
ْ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے عزم اور کوششوں سے متعلق بین الاقوامی حمایت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں قیام امن کیلئے کوششیں کی ہیں ،ْیہ کوششیںجاری رہیںگی۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر خارجہ نے افغانستان میں قیام امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں اور عزم کے حوالے سے بین الاقوامی اعتراف کا خیر مقدم کیا ہے اور انہیں سراہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں قیام امن کیلئے کوششیں کی ہیں اور خوشحال افغانستان کی تعمیر اور پر امن ہمسائیگی کیلئے ہماری کوششیں جاری رہیںگی۔