نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز کے بورڈ آف گورنرز کا 15واں اجلاس

منگل 18 دسمبر 2018 19:38

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (اسلام آباد) کے بورڈ آف گورنرز کا 15واں اجلاس یونیورسٹی کے کانفرنس روم میں منعقد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلوایشن پاکستان آرمی اور نامزد چیئرمین بورڈ آف گورنرز لیفٹیننٹ جنرل شیرافگن نے کی جس میں ریکٹر نمل میجر جنرل (ر )ضیاء الدین نجم، ڈائریکٹر جنرل ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ جی ایچ کیو میجر جنرل نجیب احمد، ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈیئر محمد ابراہیم کے علاوہ دیگر بورڈ ممبران بھی شریک تھے۔

اراکین بورڈ آف گورنرز کو یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیوں، ترقیاتی منصوبوں، ریسرچ پراجیکٹس، ایم فل، پی ایچ ڈی پروگرامز اور بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے ساتھ معاہدوں اور ان کے نتیجہ میں طلباء اور فیکلٹی کو حاصل سہولیات پر تفصیل سے آگا ہ کیا گیا۔ بورڈ اراکین نے یونیورسٹی میں مثبت تعلیمی اصلاحات، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اور ویلفیئر منصوبوں کی تعریف کی اور سراہا۔

متعلقہ عنوان :