خیبرپختونخوااسمبلی نے بلین سونامی ٹری پراجیکٹ کی شفافیت جاننے کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی تحریک متفقہ طور پر منظورکرلی

منگل 18 دسمبر 2018 19:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) خیبرپختونخوااسمبلی نے بلین سونامی ٹری پراجیکٹ کی شفافیت جاننے کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی تحریک متفقہ طور پر منظورکرلی ۔اسمبلی اجلاس کے دوران اے این پی کی خاتون رکن شگفتہ ملک کے سوال کہ سونامی بلین ٹری منصوبے کے تحت کتنے پودے خریدے اورکہاں کہاں لگائے گئے ،کی تفصیلات فراہم کی جائے پرصوبائی وزیرقانون سلطان محمد نے کہاکہ بلین سونامی ٹری پراجیکٹ فلیگ شپ منصوبے کی حیثیت رکھتاہے جس کی ملکی وبین الاقوامی فورم پر پذیرائی ہوئی اورسراہاگیاجوکہ خیبرپختونخواکیلئے فخرکی بات ہے ،اپوزیشن لیڈراکرم درانی نے کہاکہ منصوبے کی شفافیت جاننے کیلئے حکومت واپوزیشن اراکین پرمشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے جس پر سپیکر نے اس حوالے سے تحریک لانے پرزوردیابعدازاں اے این پی کے رکن خوشدل خان نے کمیٹی کی تشکیل کیلئے تحریک پیش کی جسے متفقہ طور پرمنظورکرلیاگیاکمیٹی میں پارلیمانی لیڈرز کی مشاورت کے بعد نام فائنل کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک کے نکتہ اعتراض پر صوبائی وزیر سلطان محمد نے کہاکہ حکومت شہیدطاہرداوڑ کے لواحقین کیساتھ کھڑی ہے شہیدوں پر سیاست میں ہمارا ملک کانقصان ہوگا اورملک دشمن عناصرکواس سے فائدہ پہنچے گا انہوں نے ایک بار پھر کہاکہ حکومت طاہرداوڑکیس پران کیمرہ بریفنگ کااہتمام کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :