چوہدری غلام عباس کشمیر کے ایک بہادر سپوت تھے، علی امین گنڈا پور

منگل 18 دسمبر 2018 19:51

چوہدری غلام عباس کشمیر کے ایک بہادر سپوت تھے، علی امین گنڈا پور
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ چوہدری غلام عباس کشمیر کے ایک بہادر سپوت تھے، چوہدری غلام عباس نے اپنی بے لوث قیادت سے کشمیری عوام کو آزادی کا شعور دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کی 51ویں برسی کے موقع پر پیغام میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چوہدری غلام عباس نے تحریک آزادی کشمیر کیلئے بے شمار قربانیاں دیں، وہ قائداعظم محمد علی جناح کے آزادی کے قافلہ کے عظیم ساتھی تھے، انہوں نے اپنی بے لوث قیادت سے کشمیری عوام کو آزادی کا شعور دیا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری غلام عباس نے جموں وکشمیر کی آزادی کیلئے مرتے دم تک کوششیں جاری رکھیں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ چوہدری غلام عباس کی پاکستان کے ساتھ محبت بے مثال تھی، پوری پاکستانی قوم چوہدری غلام عباس کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری غلام عباس کشمیر کے ایک بہادر سپوت تھے۔