Live Updates

نئے پاکستان میں جمہوریت کو نہیں کرپٹ مافیا کو جیل جانے کا خطرہ ہے‘اعجازچوہدری

اسحاق ڈار سمیت بیرون ملک سے تمام لٹیروںکو قانون کے شکنجے میں لانے کیلئے تمام کاروائی مکمل کر لی گئی ہے

منگل 18 دسمبر 2018 19:57

نئے پاکستان میں جمہوریت کو نہیں کرپٹ مافیا کو جیل جانے کا خطرہ ہے‘اعجازچوہدری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ حکومت کی ترجیحات ملک و قوم کے وسیع تر مفاد پر مبنی ہیں، نئے پاکستان میں جمہوریت کو نہیں کرپٹ مافیا کو جیل جانے کا خطرہ ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ (ن) لیگ کے کرپٹ عناصر نیب کے ریڈار پر ہیں کیونکہ دس سال یہ لوگ سیاہ و سفید کے مالک رہے ہیں اب قومی خزانے کو لوٹنے کا حساب دینا پڑھ رہا ہے تو جمہوریت کو خطرہ قرار دے رہے ہیں،وزیر اعظم عمران خان کو عوام نے کرپشن کے خاتمے کے نام پر ووٹ دیے ہیں۔

لہذا وزیر اعظم کرپشن مکاؤ مہم کو انجام تک پہنچائیں گے۔انہوں نے کہاکہ اسحاق ڈار سمیت بیرون ملک سے تمام لٹیروںکو قانون کے شکنجے میں لانے کے لیے تمام کاروائی مکمل کر لی گئی ہے، حکومت کی 100 دن کی کار کردگی نہایت شاندار رہی،،تحریک انصاف کی قیادت نے ملک کو سنگین بہرانوں سے نکالا وہ قابل تعریف ہے۔

(جاری ہے)

ملک کو سنگین بہرانوںسے نکالنا سے ہی عوام میں بہتری آئے گی۔

ہماری حکومت کی کا رکردگی عوام کو نظر آئے گی حکومت پر تنقید کرنے والے سابق حکومت اپنی کرپشن اور ملک لوٹنے کی سرگرمیوں کا جواب دیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ تحریک انصاف نے جب حکومت سنبھالی تو ملک مذید معاشی مسائل کا سامنا تھا سابق حکمرانوں نے ملک بے انتہا نقصان پہنچایا موجودہ حکومت نے جو وعدے عوام سے کئے ہیں وہ پورے کیے جائیں گے حکومت اپنی 5 سالہ مدت پوری کرے گی اور ملک کے بحرانوں کو نجات دلا دے گی۔سابقہ حکومت کی طرح عوام کو معیشت کی مصنوعی ترقی نہیں دکھائیں گے بلکہ اسے حقیقی طور پر اپنے پائوں پر کھڑا کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات