لاہور اور پنجاب کے بیشتر علاقے زلزلے سے لرز اٹھے

muhammad ali محمد علی منگل 18 دسمبر 2018 18:46

لاہور اور پنجاب کے بیشتر علاقے زلزلے سے لرز اٹھے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 دسمبر2018ء) لاہور اور پنجاب کے بیشتر علاقے زلزلے سے لرز اٹھے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور اور صوبے کے دیگر کئی شہروں میں منگل کی شامل کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں، عمارتوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ اس دوران لوگ مسلسل باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ تاہم تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ دوسری جانب سے زلزلہ پیما مرکز نے تاحال زلزلے کی گہرائی، شدت، اور مرکز سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کیں۔

متعلقہ عنوان :