سرگودھا سے 64 ہزار بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیو برآمد

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 18 دسمبر 2018 18:57

سرگودھا سے 64 ہزار بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیو برآمد
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 دسمبر2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ سرگودھا سے 64 ہزار بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے بچوں کے ساتھ غیر اخلاقی ویڈیوز کا معاملہ سامنے آرہا ہے۔اس سارے سلسلے کا انکشاف تب ہوا تھا جب قصور میں ایسی ویڈیوز کے بننے کا معاملہ سامنے آیا تھا اس کے بعد یہ معاملہ بحث کی صورت اختیار کر گیا۔

اس کے بعد پنجاب کے دیگر شہروں سے بھی اس طرح کے واقعات منظر عام پر آنے لگے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ سرگودھا میں 64 ہزار بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔اس سلسلے میں وزیر مملکت شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ سرگودھا سے 64 ہزار بچوں کی جنسی اور غیر اخلاقی ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے کل صحافی پر ہونے والے تشدد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی امیر ہو یا غریب کسی کے ساتھ بھی نا انصافی نہیں ہونے دیں گے۔انکا کہنا تھا کہ کل اسلام آباد میں ہونے والا معاملہ افسوسناک ہے اور ہم نے اس پر فوری نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور واقعے کے ذمہ داروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :