پنجاب حکومت کاراجہ بشارت اور ایم ایس کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ

ْینگ ڈاکٹر بھی فریق بن گئے ،وزیر قانون راجہ بشارت کو استعفے کیلئے تین دن کی ڈیڈ لائن دیدی

منگل 18 دسمبر 2018 20:02

پنجاب حکومت کاراجہ بشارت اور ایم ایس کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی بنانے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) وزیر اعظم کے نوٹس لینے پر پنجاب حکومت نے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی آڈیو لیک ہونے کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا، ینگ ڈاکٹر نے وزیر قانون راجہ بشارت کو استعفے کیلئے تین دن کی ڈیڈ لائن دیدی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے گرفتار رہنما حنیف عباسی کی صاحبزادی ڈاکٹر اریبہ عباسی کا استعفیٰ تاحال منظور نہیں ہوا جبکہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بھی تنازعہ میں فریق بن گئی۔

انہوں نے صوبائی وزیر راجہ بشارت کے استعفے کیلئے تین دن کی ڈیڈ لائن دیدی ہے۔ ینگ ڈاکٹرز حیرت انگیز طور پر اپنی ساتھی ڈاکٹر کی بجائے ایم ایس کے حمایت کر رہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طارق نیازی کے بھائی ڈاکٹر زمان نیازی بھی ایم ایس بے نظیر بھٹو ہسپتال رہے اور انہیں حنیف عباسی سے اختلافات کے باعث عہدہ سے ہٹا دیا گیا تھا۔