پی ایس ایل میں چھٹی ٹیم کشمیر سے شامل کی جائے

وزیراعظم آزاد کشمیر نے چئیرمین پی سی بی کو خط لکھ دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 18 دسمبر 2018 19:19

پی ایس ایل میں چھٹی ٹیم کشمیر سے شامل کی جائے
مظفر آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15دسمبر 2018ء) وزیراعظم آزاد کشمیر نے چئیرمین پی سی بی کو خط لکھ دیا۔پی ایس ایل 4 میں نمائندگی دینے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے چئیرمین پی سی بی احسان مانی کو خط لکھا ہے۔انکا کہنا تھا کہ کشمیر میں کرکٹ مقبول ترین کھیل ہے۔کرکٹ کشمیر کے خطے میں کھیلے جانے والا سب سے زیادہ کھیلے جانے والا کھیل ہے۔

ہم کشمیر میں کرکٹ کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر پہلے سے ٹیم کے طور پر پاکستان ٹیلی ویژن سے منسلک ہے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں بھی کشمیر کو نمائندگی دی جائے اور چھٹی ٹیم کشمیر سے ہونی چاہیے۔یہ خط چئیرمین پی سی بی احسان مانی تک پہنچ چکا ہے جس پروہ آنے والے دنوں میں غور و فکر کریں گے۔واضح ہو کہ 15 ستمبر کو پاکستان سُپر لیگ کی گورننگ کونسل کا اجلاس چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی زیر صدارت نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوا تھا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل 4 کی افتتاحی تقریب 14 فروری 2019ء کو دبئی میں ہوگی۔

پی ایس ایل گورننگ کونسل نے ایونٹ کے چوتھے سیزن کے آخری 8 میچز پاکستان کے مختلف شہروں میں کرانے پر اتفاق کیا، جبکہ فائنل 17 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا