سری لنکن کرکٹر لاہیرو کمارا نازیبا زبان استعمال کرنے پر 15 فیصد میچ فیس سے محروم

منگل 18 دسمبر 2018 20:15

سری لنکن کرکٹر لاہیرو کمارا نازیبا زبان استعمال کرنے پر 15 فیصد میچ ..
ویلنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) سری لنکن کرکٹر لاہیرو کمارا کو نازیبا زبان استعمال کرنے پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانے کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس کے ساتھ ساتھ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی ان کے کھاتے میں شامل کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کیویز اننگز کے 96ویں اوور میں کمارا کی گیند لیتھم کے بلے کو چھو کر بائونڈری لائن عبور کر گئی جس پر سری لنکن کرکٹر نے نازیبا زبان استعمال کی۔

آئی سی سی نے کمارا کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہراتے ہوئے ان پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کر دیا جبکہ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی ان کے کھاتے میں شامل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :