ترجمان مسلم لیگ ن نے آصف زرداری اور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کی تردید کردی

مسلم لیگ ن کے قائد اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین کے درمیان کوئی ٹیلی فونک رابطہ نہیں ہوا، ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں: مریم اورنگزیب

muhammad ali محمد علی منگل 18 دسمبر 2018 19:22

ترجمان مسلم لیگ ن نے آصف زرداری اور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطے ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 دسمبر2018ء) ترجمان مسلم لیگ ن نے آصف زرداری اور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کی تردید کردی، مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین کے درمیان کوئی ٹیلی فونک رابطہ نہیں ہوا، ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی کی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر مملکت آصف زرداری کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطے کی خبروں پر ردعمل دیا گیا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے آصف زرداری اور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کی تردید کردی ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین کے درمیان کوئی ٹیلی فونک رابطہ نہیں ہوا، ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گزارش کی ہے کہ قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں کو پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

کسی بھی خبر کو نشر کرنے سے قبل اس کی تصدیق کر لینی چاہیئے۔ واضح رہے کہ منگل کے روز میڈیا پر چلنے والی ایک خبر کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر مملکت آصف زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ اس دوران سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر مملکت آصف زرداری کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔

اس دوران دونوں رہنماوں نے جلد ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر مملکت آصف زرداری کے درمیان جنوری میں ملاقات ہونے کا امکان ہے۔ تاہم اب ترجمان مسلم لیگ ن نے ان خبروں کی تردید کردی ہے۔